از خود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی شیخ رشید نے پیشگوئی کر دی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی سابق وفاقی وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کا سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ حالات کو بہتر بنا دے گا یا سنگین کر دے گا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید گرا کر اسے سی اے اے 3 کر دیا ہے،پاکستان کے لئے بیرونی قرضوں کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاخیر پر سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ حالات کو بہتر بنا دے یا سنگین کردے گا،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی معاملات طے نہیں ہو پا رہے، پاکستان ڈیفالٹ رسک اور غریب ڈیتھ زون میں داخل ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس میں وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل (بدھ)صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں