اسلام آباد(وقائع نگار )حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مارچ کے لئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید 11 روپے 53 پیسے مہنگا کر دیا گیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 136 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 277 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3277 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ فروری میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141 روپے 67 پیسے تھی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/332146016_1192634784959662_8796113612583608878_n-1-1200x480.jpg)