فرح گوگی کو وطن واپس لانے کا معاملہ،حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی(المعروف فرح گوگی)کے خلاف مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے فرح گوگی کو پاکستان واپس لانے کے لئے انٹرپول سے رابطے کے فیصلے کی وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق فرح گوگی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ان کے خلاف سٹیٹ بینک کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرح گوگی کے اکاونٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں،جس پر کاروائی کا آغاز کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں