پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات ،الیکشن کمیشن نے تیاری پکڑ لی

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کرانے کی تیاری شروع کردی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ای سی پی نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو الیکشن ایکٹ کے سیکشن 216 کے تحت درخواستیں 8 مارچ تک بیان حلفی کے ساتھ جمع کرائیں۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازات دے دی ہے۔خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے الیکشن کمیشن سے گریڈ 16 تک پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی اجازت مانگی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے صوبائی نگران حکومت کوآگاہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا نگران حکومت گریڈ 16 تک پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات 90 دنوں میں کروائے کا حکم دے چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں