لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے ہوم گراونڈ پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 8 کی میچز کے دوران فینز اِن اونرز ڈگ آوٹ کیلئے آج بھی قرعہ اندازی ہوگی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ترجمان لاہور قلندرز نے فینز کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان انکلوژر میں بیٹھے شائقین کرکٹ وہاں موجود قلندرز باکس میں اپنا نام ڈال سکتے ہیں،میچ کے دوران قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے فین کو گراونڈ میں اونرز ڈگ آوٹ میں بیٹھایا جائے گا۔خوش قسمت فین کو کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے اور بات کرنے کی اجازت ہوگی۔قبل ازیں لاہور قلندرز نے 8 سالہ کرکٹ فین عاکف کی قذافی سٹیڈیم لاہور میں داخلے کی خواہش پوری کی تھی،جس نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹوز بنوائیں اور اونرز ڈگ آوٹ میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا۔