نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
”پاکستان ٹائم “نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز 2 افراد نے ’منت ہاوس‘ کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جنہیں اداکار کے سیکیورٹی گارڈز نے پکڑ کر باندرہ پولیس کے حوالے کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت اداکار اپنے گھر پر نہیں تھے، گھر واپس لوٹنے پر آتے ہی فوراَ سوگئے جس کے بعد گھر کے سیکیورٹی گارڈز نے احاطے میں چ±ھپے دونوں ملزمان کو پکڑا۔
پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ان پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، باندرہ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں افراد کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ شاہ رخ خان سے ملنا چاہتے تھے۔
پولیس کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے اور اس سلسلے میں ملزمان کے گھر والوں اور گجرات پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ البتہ، اس واقعے کے پیچھے ملزمان کے عزائم کے بارے میں فی الحال کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/shah-rukh-khan.jpg)