اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ شبر زیدی کہہ رہے ہیں کہ آپ استعفیٰ دینے جا رہے ہیں؟جس پر وزیر خزانہ نے دلچسپ جواب دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ سابق وزیر خزانہ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آپ استعفیٰ دینے جا رہے ہیں؟ اس پر آپ کیا کہیں گے ، اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں تو جیل میں ہونے چاہیے ، جو انہوں نے اس ملک کیساتھ کیا ہے ، صحافی نے پھر سے سوال دہرایا کہ آپ آج استعفیٰ دینے جا رہے ہیں ،؟ اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ 4 بجکر 10 منٹ پر، صحافی نے پھر سے سوال کیا کہ کیا آپ 4 بجکر 10 منٹ پر استعفے کا اعلان کریں گے، پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما نے پھر سے جواب دیا کہ آپ کو میرے کام کرنے سے مسئلہ ہے ، صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ حکومت کی معاشی مسائل سے نمٹنے کی کیاحکمت عملی ہے ؟ جس پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آپ 4 بجکر 10 منٹ پر تشریف لے آئیں وہیں بات ہو گی ۔
a