عمران خان کو لانے والے کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ رہ جاتا تو ملک ڈبو دینا تھا ، اسحاق ڈار

اسلام آباد (مانٹرنگ ڈیسک ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ میں نہیں بلکہ دماغ میں مسئلہ ہے ، ان کو لانے والے کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ رہ جاتے تو انہوں نے ملک ڈبودینا تھا ۔
” پاکستان ٹائم “کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کل سے سوشل میڈیا پر بحث چل رہی تھی ، انہوں نے رٹ لگا رکھی ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر گیا ملک ڈیفالٹ کر گیا، اللہ کے حکم سے نہ پاکستان نے ڈیفالٹ کیا ہے اور نہ کرنے جا رہا ہے ۔
اسحاق ڈار کے مطابق حکومت نے پچھلے سال ایک متوقع فیصلہ کیا تھا کہ سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے ، عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا تھا ، لگتا تھا کہ اس نے ملک کو ڈبو دینا ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلہ قابل ستائش ہے ، ملک ہے تو سیاست بھی ہوتی رہے گی، اگر کوئی نقصان ہوا ہے تو اللہ پورا بھی کر دے گا۔
بہت سے لوگوں نے کہا کہ کچھ مہینے رک جائیں اس نے خود ہی اپنے پاوں پر کلہاڑی مار لینی تھی، لیکن میں کہتا ہوں کہ اس کے ساتھ ہی ملک بھی تباہ ہو جانا تھا، عمران خا ن کا رویہ انتہاءسیلفش ہے ، بجائے کہ ہم مل بیٹھ کر یہ سوچیں کہ پاکستان کو کیسے آگے لیکر چلنا ہے ، وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ کس طرح تنقید کرنی ہے ۔
آج عمران خان کو شیشہ دیکھاتے ہیں، یہ کہتے تھے کہ ہم پاکستان میں نہیں تو اس پر ایٹم بم گرا دو ، عمران خان کی ٹانگ میں مسئلہ نہٰں بلکہ اس کے دماغ میں مسئلہ ہے ، ہم نے فسکل ڈیفیسٹ 7.9 فیصد پر چھوڑا تھا انہوں نے 4.6 فیصد پر چھوڑا، انہوں نے 51 بلین ڈالر تباہی کی ایک سال میں ، ہم نے فی کس آمدنی 1389ڈالر سے 1768 ڈالرپر لے کر گئے ، انہوں نے ساڑھے 3سالوں میں صرف 30 ڈالر اضافہ کیا ، فلڈ میں 30 ارب ڈالر کا نقصا ن ہوا اور اس کے ریسکیو

کیلئے 40 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں