موٹرسائیکلیں پھر مہنگی، نئی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈالر کی قدر میں بے تحاشا اضافہ ہونے کے بعد موٹر سائیکلوں کی قیمتیں ایک مرتبہ بڑھا دیں گئیں ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ہنڈا نے بایئکس کی قیمتوں میں 7 سے 25 ہزار کا اضافہ کردیا ،70 سی سی بایئک کی قیمت 7 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی۔سی ڈی ڈریم 8 ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 500 ،پرائڈر 100 سی سی 9 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 90 ہزار 500 ، 125 سی سی ہنڈا 9 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 900 روپے،سی جی 125 سی سی سپیشل ایڈیشن 12 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 55 ہزار 900 روپے کی ہوگئی۔سی بی 125 ایف 20 ہزار بڑھکر 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی ہوگئی،سی بی 150 ایف 25 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 900 روپے، سی بی 150 ایف ،ایس ای 25 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 47 ہزار 900 کی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں