اسرائیلی وزیرخزانہ کا فلسطینی گاوں صفحہ ہستی سے مٹانے کا بیان، امریکا نے بڑا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئل سموترش کے فلسطینی گاوں حوارہ کے حوالے سے بیان پر اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکا نے بڑا مطالبہ کر دیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر نے بیان دیا تھا کہ مغربی کنارے پر آباد فلسطینی گاوں حوارہ کو صفحت ہستی سے متا دینا چاہلیے ، جس پر امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے وزیر خزانہ کے بیان کی تردید کرنے کو کہا ہے ۔
خبرساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے قوم پرست مذہبی اتحاد پارٹی کے سربراہ بتسلئل سموترش نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی پر تشدد کارروائیوں اور فلسطینیوں کے حملے کے تناظر میں ایک بیان دیا تھا، اسرائیلی وزیر سے گزشتہ ہفتے فلسطینی گاو¿ں ’حوارہ‘ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ’میرے خیال میں حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہیے، میرے خیال میں ریاست اسرائیل کو یہ کرنے کی ضرورت ہے لیکن خدانخواستہ کسی فرد کو نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں