اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے جلسوں میں عدلیہ کے خلاف دھواں دار تقریروں اور خصوصا جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو شدید ہدف تنقید بنانے کے بعد ن لیگ نے سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف شکایت درج کرا دی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرادی۔وکلاءکی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی گئی۔درخواست میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Juctice-muzahir-Akbar-1200x480.jpg)