پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ سامنے آنے کے بعد سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے اکھاڑے میں اترنے کے لئے لنگوٹ کس لئے ہیں ،تحریک انصاف نے لاہور کے لئے امیدوار فائنل کر لئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب بھر سے اپنے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے پنجاب بھر سے پارٹی ٹکٹوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔پارٹی ٹکٹوں کے لئے درخواستیں سابق صدر آصف علی زرداری کے نام بھیجی جائیں گی، امیدوار درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور رابطہ نمبر لکھ کر بھیجیں گے۔قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لئے 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لئے 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام درخواستیں 8 مارچ تک پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ 158 سی ماڈل ٹاو¿ن لاہور کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن ہے۔قبل ازیں درخواستیں جمع کرانے والے امیدواران کو نئی درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں