شیخوپورہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اوروفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرحسین نے پارٹی قیادت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مریدکے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ن لیگ کے اندر الیکشن لڑنے کا خون ہے،ہم چاہتے ہیں الیکشن اکٹھے ہوں اسمبلیاں مدت پوری کریں عمران خان نے انا کا مسئلہ بناکر اسمبلیاں توڑیں،آج عمران خان بھی کہہ رہا ہے پیسے کا ضیاع ہے الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں معاشی حالات خراب ہیں چار مہینے الیکشن آگے جانے سے فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیشہ ایسے فیصلے کئے جنکا آئین قانون سے واسطہ نہیں ہوتا ،سپریم کورٹ کا کام نہیں سیاسی فیصلے کرے،سیاسی کاموں میں انکو مداخلت نہیں کرنی چاہئے سپریم کورٹ کو چاہئے آئین قانون سب کیلئے برابر ہو کسی خاص کیلئے سہولت کاری نہیں کرنی چاہئے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Wazeere-taleem-1200x480.jpg)