لاہور (کورٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے ہائیکورٹ پہنچ کر حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، قانونی ٹیم نے مشاورت کے بعد حفاظتی ضمانت کی درخواست تیاری کی ہے۔حماد اظہر،فیصل چوہدری،اظہر صدیق اور دیگر وکلاء عمران خان سے مشاورت کے بعد زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچے جہاں پہلے سے تیار شدہ درخواست دائر کردی گئی ہے۔وکلاء کی کوشش ہے کہ کم از کم 15دن کے لئے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کروائی جائے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گرفتاری سے بچانے کیلئے تحریک انصاف کے سیکیورٹی عملے نے زمان پارک کے اطراف کے داخلی راستے بند کر دیئے،کنٹینر لگا کر گیٹ نمبر دو کو آنے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے،گیٹ نمبر دو کی طرف سے ٹھنڈی سڑک کی طرف آنے والے راستے کا گیٹ بھی بند کر دیا گیا جبکہ گیٹ نمبر ایک پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Imran-Khan-lahore-high-court-bail-1200x480.jpg)