رانا ثناءاللہ اِن ایکشن،آئی جی پنجاب پولیس کو اہم ہدایات جاری،کشیدگی کا خدشہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انسپکٹر جنرل(آئی جی)پنجاب پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے،پولیس پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتی ہے تو حالات کشیدہ ہونے کا واضح خطرہ دکھائی دے رہا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انسپکٹر جنرل(آئی جی)پنجاب سے رابطہ کیا ہے اور انہیں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی پنجاب نے رانا ثناء اللہ کو آگاہ کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی مزاحمت کے باعث گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔جس پر رانا ثناء اللہ نے ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے۔آئی جی پنجاب نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس نے معاونت فراہم کی تاہم کارکنان کی مزاحمت کے باعث گرفتاری نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں