زمان پاک میں پی ٹی آئی کے کس رہنما نے کہا کہ عمران خان گھر پر موجود نہیں ؟فواد چوہدری نے حقیقت بتا دی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو کسی نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں، یہ لوگ عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد نہ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کو 9 مارچ تک پہلے ہی حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کی مزمت کرتا ہوں، نئے کیسز میں صرف نوٹس دینے ہوتے ہیں، اگر اتوار کو اسلام آباد پولیس کا ایس پی اور فورس لاہور آسکتی ہے تو ہماری بھی خواہش ہے کہ درخواست وصول کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے جس طرح سے سیاسی انتقامی کارروائیاں کیں اس کی مثال نہیں ملتی، اس حکومت نے پاکستان کی عوام پر جبر کیا ہے، عمران خان پر جعلی مقدمات ہیں، دہشت گردی کے کیس جو عمران خان پر بنائے گئے ہیں مضحکہ خیز ہیں، آج ہم چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ہیں کہ عمران خان کے قتل کی سازش ہوئی ہے، پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوا اور اب بھی یہی اطلاعات ہیں کہ دوبارہ ہو گا، عمران خان پر حملہ کرنے والا شخص ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوا جبکہ عمران خان کو عدالتوں میں جانا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں