عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؟؟؟شہر بھر کی پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں گرفتاری کے بعد کی صورتحال پرجائزہ لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتاری کے بعد کچہری پیش کیے جانے کے حوالے سے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انسپکٹر جنرل(آئی جی)پولیس اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشن کو کچہری کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچہری میں عمران خان کی پیشی کے وقت تمام سیف سٹی کیمرے ٹھیک ہونے چاہئیں، عمران خان کو لاہور سے گرفتاری کے بعد راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔شہر میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب پولیس موٹروے سے منتقلی کے دوران بھی سکیورٹی فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں