لاہور(کامرس رپورٹر)ملک بھر میں مہنگائی کا ”سونامی“ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں کو چھورہی ہیں تو دوسری طرف مرغی کے گوشت کے بعد انڈوں کو بھی آگ لگ گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملک میں موسم سرما اپنے اختتام کے قریب ہے لیکن انڈوں کی قمیت ہے کہ نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایک درجن انڈوں کی قمیت 300روپے تک جا پہچی ہے ،کوئٹہ میں ایک درجن انڈے 280 سے 300 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں بھی فی درجن انڈے 300 روپے میں بک رہے ہیں، ملتان میں انڈے250 روپے اور فیصل آباد میں 260 روپے اور سوات میں 300 روپے فی درجن میں مل رہے ہیں۔کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد انڈے اور ڈبل روٹی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ چھوٹی ڈبل روٹی 70سے 80 ،درمیانی 90 سے 100 روپے کردی گئی، جب کہ بڑی ڈبل روٹی 120 سے 130 روپے قیمت کی بیچی جا رہی ہے۔ پاپے 100 سے 110 روپے پاو¿، بسکٹ 180 سے 190 روپے اور انڈے فی درجن 290 سے 300 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Eggs-And-hen-1200x480.jpg)