جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور درخواست آگئی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو کیسز کی سماعت سے روکنے کے لئے میاں داود ایڈووکیٹ نے 2 صفحات پر مشتمل درخواست سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی۔درخواست میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس کی فوری سماعت اور عدالتی امور واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست کی نقول سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر 4 ممبران کو بھی ارسال کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرالتواء ہے،وہ ابھی بھی مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں،پورے ملک سے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے احتساب پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کاجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو بینچوں میں شامل کرنا انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے،چیف جسٹس کے اقدام سےجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی پشت پناہی کرنے کا پیغام گیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کے فیصلے تک جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کوکسی بھی بنچ میں شامل نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں