عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس طلب کر لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماوں کا اجلاس آج شام زمان پارک میں طلب کر لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ممکنہ گرفتاری اور دیگر کیسز سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ساتھ ہی عمران خان پر پیمرا کی جانب سے پابندی سمیت دیگر ایشوز پر اہم مشاورت کی جائے گی۔ عمران خان پارٹی رہنماوں سے بدھ کو لاہور میں عوامی ریلی سے متعلق مشاورت کرینگے اور پنجاب اور کے پی کے جلسوں کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔اجلاس میں پنجاب اور کے پی کے میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری،اسد عمر،چوہدری پرویز الٰہی،شیخ رشید،اسد قیصر،میاں حماد اظہر،شبلی فراز،میاں محمود الرشید،پرویز خان خٹک،میاں اسلم اقبال،ہمایوں اختر خان سمیت دیگر اہم پارٹی رہنما شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں