عورت مارچ کے خلاف عرضی مسترد،عدالت نے درخواست گذار پر غیر معمولی جرمانہ عائد کر دیا

کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے” عورت مارچ “روکنے کے لئے درخواست دائر کرنے والی خاتون پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا،عدم ادائیگی کی صور ت میں مذکورہ خاتون کا نادرا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق عدالت نے پابندی کے خلاف درخواست ابتدائی دلائل سننے کے بعد مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار خاتون بسمہ نورین پرجرمانہ عائد کیا۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ 8 مارچ کوہونے والے عورت مارچ پرپابندی عائد کی جائے کیونکہ اس میں لگائے جانے والے نعرے ہمارے معاشرے کے خلاف ہیں۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزارکے پاس ایسا کوئی مواد نہیں کہ مارچ پرپابندی عائد کی جائے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں،درخواست دائرکرنے کا مقصد پبلسٹی حاصل کرنا ہے، آئین پاکستان تمام شہریوں کو نقل و حرکت کی آزادی دیتا ہے۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزارجرمانے کی رقم ادا نا کرے تونادرا شناخت کارڈ بلاک کردیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں