لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام آباد کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج ہوا۔ایف آئی آر کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لئے پہنچے تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیرا اور تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد پولیس کو دھمکیاں دی گئیں۔مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک کے باہر ڈنڈا بردار ہجوم نے عمران خان کی گرفتار کے لئے آنے والی اسلام آباد پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک لاہور پہنچی تھی، تاہم ایس پی کی سربراہ میں آنے والی پولیس کی ٹیم سابق وزیراعظم کو گرفتار کئے بغیر ہی واپس روانہ ہوئی۔دوسری جانب توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام ا?باد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست خارج کر دی جب کہ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Case-on-Pti-1200x480.jpg)