نجی ہاوسنگ سکیموں پر کڑا وقت آ گیا ،کمرشل تعمیرات پر تحقیقات شروع

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق دور حکومت میں منظور کمرشل تعمیرات اور نجی ہاوسنگ سکیموں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق محکمے نے سابق دور حکومت میں منظور ہونے والی کمرشل تعمیرات اور نجی ہاوسنگ سکیموں کا ریکارڈ ایل ڈی اے سے حاصل کرلیا ہے۔اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے سے 20 ستمبر 2018 سے 13جنوری 2023 تک منظور ہونے والی تمام ہاوسنگ سکیموں اور کمرشل عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔کمرشل عمارتوں اور پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیموں کی منظوری، نقشہ جات اور جمع ہونے والی فیسوں کا مکمل ریکارڈ بھی مانگا گیا تھا۔ایل ڈی اے نے اینٹی کرپشن کو جزوی طور پر ریکارڈ فراہم کردیا ہے تاہم مکمل ریکارڈ کی فراہمی کیلئے ایک دن کی مہلت مانگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں