”مولانا فضل الرحمان کوصبح سے کال کررہاہوں،مگر کال وصول نہیں کررہے“سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نئی بحث کا اغاز کردیا

لاہور(خصوصی رپورٹر)سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کہتے ہیں کہ میں(ثاقب نثار) عمران خان کے لیے لابنگ کررہاہوں،مولانافضل الرحمان سے پوچھتاہوں کہ کس بنیادپرمجھ پر الزام لگایا؟یہی پوچھنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کوصبح سے کال کررہا ہوں ،مگر وہ کال وصول نہیں کررہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہ غلط فیصلے ہر ایک سے ہوتے ہیں ، مجھے سے بھی غلط فیصلے ہوئے ہوں گے، 3ہفتے پہلے عمران خان کے نمبرسے خودمیسج آیاتھا،عمران خان اپنے کسی کیس سے متعلق بات کرناچاہتے تھے پرمیں نے بات کرنے سے انکار کردیا تھا، میرا3دن سے واٹس ایپ ہیک ہواہے ،واٹس ایپ کی ریکوری کے لئے متعلقہ اداروں کوکہہ چکاہوں،حنیف عباسی کے وکیل نے جو معاملات لکھ کردیئے تھے،ان پر اپنی رائے دی تھی،میرے پاس عمران خان کے3کیس آئے تھے جن کاثبوتوں کے تحت فیصلہ دیا ، عمران خان کے بیرون ملک، بنی گالہ،انکم ٹیکس ایمنسٹی سکیم سمیت کیس آیا تھا،عمران خان کو ان معمالات پر صادق و امین قرار دیا تھا مکمل نہیں ، میں باربارکہ ہاہوں،عدالتوں کی عزت وتکریم کریں،عدالتوں پر کیچڑنہ اچھالیں،جوفیصلہ آیااس کوتسلیم کریں،حقائق پرمبنی تنقید کریں مگرکیچڑ نہ اچھالیں۔سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے لیے لابنگ کررہاہوں،مولانافضل الرحمان سے پوچھتاہوں کہ کس بنیادپرمجھ پر الزام لگایا؟یہی پوچھنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کوصبح سے کال کررہا ہوں ،مگر وہ کال وصول نہیں کررہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں