دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )ابوظہبی ٹی10 لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ، ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 9 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں ایونٹ کا مسلسل پانچواں سیزن ہوگا جبکہ ساتویں ایڈیشن میں بھی 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، ٹی 10 لیگ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ گزشتہ برس ابوظبی کرکٹ اور تفریح کا بہترین امتزاج تھا، لیگ میں مزید توسیع ہوئی اور ہم نے دو نئی ٹیمیوں متعارف کرائیں اب ہم تاریخ رقم کرنے کے لئے بیتاب ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں دکن گلیڈی ایٹر نے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔
