پنجاب میں کوئی ن لیگ کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں،چوہدری پرویز الٰہی کا دعویٰ

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاسی گراف بہت بلند ہے،پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ٹکٹ کوئی بھی لینے کو تیار نہیں ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے جتنی عزت مجھے دی اتنی کسی نے نہیں دی،اب میرا مشن ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگوں کو تحریک انصاف میں اکٹھا کروں ہم سب نے مل کر عمران خان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمران الیکشن کو جتنا لمبا کریں گے ان کیلئے مشکلات اتنی ہی بڑھتی جائیں گی،عمران خان کا سیاسی گراف بہت بلند ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ٹکٹ کوئی بھی لینے کو تیار نہیں،ملکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے،ہمیں انتقامی ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں