کرکٹر محمد حفیظ لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد حفیظ کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، اور چور ان کے لاہور ڈیفنس میں واقع گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق محمد حفیظ کی اہلیہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے، جس میں بیان دیا گیا ہے کہ محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی ہے۔چوروں نے گھر سے 5000 درھم، 20 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار پاو¿نڈز اور 3ہزار یورو چرالئے۔دوسری طرف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) بلال صدیق کمیانہ نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں