ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں ہول سیل مارکیٹ کی سات منزل عمارت میں دھماکے سے 22افراد جاں بحق اور 110 افراد زخمی ہوگئے ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ کی مصروف ترین اور پرہجوم ہول سیل مارکیٹ میں دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے باقی منزلیں بھی مکمل طور پر تبا ہ ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ ملبہ دور کھڑے خریداروں پر بھی جا گرا ، جس سے زخمیوں کی تعداد بڑھی۔ زخمیوں میں زیادہ تر کے سر ہاتھ پاﺅں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔دھماکے میں پندرہ افراد کی حالت ابھی تک تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کا تعین ابھی تک نہیں ہوسکا ، تاہم عمارت میں سبزیاں ، اناج اور پھل سمیت دیگر اشیا ذخیرہ کی جاتی تھیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Blast-in-bangla-desh-1200x480.jpg)