پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد،جماعت اسلامی نے ایسا بیان جاری کردیا کہ شہباز شریف بھی دنگ رہ جائیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کارکنوں پر پولیس تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے آئین، قانون اور جمہوری تقاضوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ پرامن جلسے، جلوس اور ریلیاں منعقد کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے جو اس سے کسی صورت نہیں چھینا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہے اور پی ٹی آئی کو اپنی انتخابی مہم اور پرامن ریلیاں اور جلسے جلوس کرنے کی اجازت دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ آئین، قانون کی بالادستی کی بات کی ہے، جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ملک میں عام انتخابات ہوں تاکہ لوگ اپنے نمائندے آزادانہ اور شفاف طریقے سے چن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں