نجی سکول کے باہر کار سواروں کی فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

بنوں (کرائم رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نجی سکول کے باہر کار سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق بنوں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر کار پر سوار نامعلوم افراد نے نجی سکول کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر پولیس اہلکار سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے،ملزم فائرنگ کرنے کے بعد
با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عارف اللہ ولد فقیر محمد،عبداللہ ولد نقیب اللہ،احسان اللہ ولد فضل اور محمد عبداللہ ولد نعمت اللہ شامل ہیں۔زخمیوں کی شناخت ولید،ساجد،میر سعود،کاشف،عامر اور امجد کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں عارف اللہ پولیس اہلکار جب کہ محمد عبداللہ سکول کا عالب علم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں