انضمام الحق کا پی ایس ایل انتظامیہ کو انوکھا مشورہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ کے خلاف تاریخی شکست کے بعد پشاورزلمی کے مینٹور اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم بلے باز انضمام الحق نے ایک بار پھر باونڈری لائن بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو241 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جو کہ پی ایس ایل کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 241 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔کوئٹہ کے خلاف تاریخی شکست کے بعد پشاورزلمی کے مینٹور انضمام الحق نے باو¿نڈری لائن بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تو سپنرز کو راتوں کو نیند بھی نہیں آرہی، بانڈری لائن کو 70 کے بجائے 75 میٹر کردینا چاہئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انضمام الحق باو¿نڈری لائن کو بڑھانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں