وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو منفرد اعزاز سے نوازنے کا اعلان

مظفر آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا نومنتخب مئیرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے بڑا سرپرائز ، منتخب نمائندوں کو خصوصی عزت و تکریم سے نوازا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان 31سال بعد ریاست میں لوکل باڈی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ،مقامی سطح پر اختیارات تقسیم کرنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تین عشروں بعد آزاد کشمیر میں کامیاب بلدیاتی انتخابات کا سنگ میل عبور کر لیا ہے جسے آزاد کشمیر کی عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔اب وزیراعظم آزاد کشمیر نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بلاتخصیص منفرد اور انوکھے اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انکی ایک خاص پہچان ہو گی جو وہ اپنے دفتری اوقات میں استعمال کریں گئے ، ایک خاص قسم کا میڈل جس کے اوپر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا سرکاری لوگو کندہ ہو گا اور اس کے علاو¿ہ گاو¿ن ہو گا جو بلدیاتی نمائندے اپنے دفتر میں زیب تن کریں گئے،یہ ان نمائندوں کی پہچان ہو گی، اس سے ایک تو منتخب نمائندوں کی عزت افزائی ہو گی،دوسرا اس کے ساتھ ساتھ عوام انکو آسانی پہچان سکے گے۔ یہ اقدام آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے، جسکا سہرا وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو جاتا ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے انقلابی اقدامات اور اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعد ان نمائندوں کو اعزاز دیا جا رہا ہے۔آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مئیرز ، ڈپٹی میئرز ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کی حلف برداری ہو گی جس کے بعد ان کا استقبالیہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان دیں گے، اس سے قبل ان تمام نمائندوں کا مظفرآباد میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں