فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی بلال عرف ظل شاہ کی لاش کو استعمال کرنے کی پوری پلاننگ ڈاکٹریاسمین راشد نے کی، لاڈلے کو کسی ادارے کے سامنے تفتیش کے لئے پیش ہی ہونے نہیں دیا جارہا، عمران خان رانا ثنا سے چھپ کر زمان پارک میں بیٹھے ہیں،عمران خان کے زخم کی جو نوعیت ہے اس پر پلاستر نہیں چڑھ سکتا، اب ان کا پلاستر ہی نہیں اتر رہا ، شرم آتی ہے کہ یاسمین راشد ایک عورت ہے، عمران خان اور یاسمین راشد کو شامل تفتیش ہونا چاہیئے، لاڈلے کو کسی ادارے کے سامنے تفتیش کے لئے پیش ہی ہونے نہیں دیا جارہا۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان کا لاشیں اکھٹی کرنے کا شوق ختم نہیں ہوتا، ظل شاہ کے حادثے کے بعد رات کو عمران خان نے ٹویٹ کیا، اس کلپ میں ظل شاہ موبائل میں بیٹھے نظر آرہے ہیںِ، اس فوٹیج کو ایڈٹ کیا گیا تھا، ظل شاہ عمران خان سے محبت کرتا تھا وہ سادہ آدمی تھا، عمران خان کو اس کی لاش پر سیاست کرنے کا تو وقت مل گیا لیکن جب وہ ڈیڑھ ماہ تک باہر بیٹھا ان سے ملنے کی خواہش کرتا رہا اس وقت عمران خان کو یاد نہیں آیا؟ انہوں نے ظل شاہ کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، ظل شاہ کا کارکنوں کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا، عمران خان نے واقعے کو ٹویسٹ کرنے کی کوشش کی، ان کو پتہ چل گیا کہ کلپ جھوٹ تھا اور جیل بھرو تحریک کا تھا، رانا ثنا کو عمران خان سے بہت محبت ہے اور عمران خان کو بھی رانا ثنا سے بہت محبت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے، فوٹیج میں ایک کالا ڈالا نظر آیا، 8 مارچ کو زمان پارک کے باہر سے گرفتار افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، ان لوگوں نے بتایا کہ کینٹ کے قریب گاڑی رکی تو ظل شاہ بھاگا اور ایک کالے ڈالے سے اس کا ایکسیڈنٹ ہوا، پی ٹی آئی کا ورکر راجہ شکیل یاسمین راشد کو رپورٹ کررہا تھا، انہوں نے پوری سٹوری پلانٹ کی، یاسمین راشد عورتوں کی عمران خان ہیں، وہ عمران خان کے رنگوں میں رنگ گئی ہیں، اس لاش کو استعمال کرنے کی پوری پلاننگ یاسمین راشد نے کی، روڈ ایکسیڈنٹ کو قتل کا نام دے کر وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف استعمال کیا گیا،عمران خان کے ایکسپوز ہونے کے بعد بھی اگر آنکھیں نہیں کھل رہیں تو فکر کا مقام ہے، عمران خان تعزیت کرنے والوں سے ملاقات میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتا ہے، لیڈر اور گیدڑ کا فرق پوری قوم دیکھ رہی ہے، یہ رانا ثنا سے چھپ کر زمان پارک میں بیٹھا ہے، لوگ کیوں عمران خان کے لئے مرے جبکہ ان کے بچے باہر بیٹھے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/azma-Bokhari-says-ali-bilal-murder-plainedd-by-dr-yasmin-rashid-1200x480.jpg)