عمران خان نے ق لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی،اہم ترین رہنما تحریک انصاف میں شامل

لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے پاکستان مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرادی،جھنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم ”کپتان کے کھلاڑی“بن گئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق جھنگ سے معروف سیاسی شخصیت اور سابق وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم نے پیر قاسم سیالوی کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی جس میں فواد چوہدری اور عامر کیانی بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں