بارکھان قتل کیس،صوبائی وزیرعبدالرحمان کھیتران رہا

کوئٹہ(کورٹ رپورٹر)بارکھان تہرے قتل کیس میں گرفتار صوبائی وزیرسردارعبدالرحمان کھیتران کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کوئٹہ کی سیشن عدالت نے گزشتہ روز صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی ضمانت منظور کی تھی۔عبدالرحمان کھیتران پر3 افراد کے قتل اور نجی جیل میں شہریوں کو رکھنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف بارکھان میں تین افراد کے قتل کی تحقیقات چل رہی ہیں۔گزشتہ ماہ خاتون گراں نازکی ایک ویڈیوسامنے آئی تھی جس میں وہ قرآن پاک اٹھا کر سردار کھیتران پرخود کو اوربچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپیل کررہی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں بچایا جائے۔بعد ازاں خان محمد مری کے دوبیٹوں اورایک خاتون کی لاشیں بلوچستان کےعلاقے بارکھان کے کنویں سے ملی تھیں جس کے بعد کہا گیا کہ مسخ شدہ چہرے والی لاش گراں نازکی ہے لیکن تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ کنویں سے ملنے والی لاش گراں ناز کی نہیں تھی بلکہ 17 سالہ لڑکی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں