لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر بابراعوان ایڈووکیٹ نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی ہے، جس میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے ،الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔دوسری جانب لاہورمیں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔اس سے قبل لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف ریلی اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی نے دو درخوستیں تیار کی تھی۔ڈاکٹر یاسمین راشد پہلی درخواست الیکشن کمیشن جبکہ دوسری درخواست جمع ہائیکورٹ میں کرائی گی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ144 کا نفاذ نہیں ہوسکتا ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی طورپرنوٹی فکیشن جاری کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دفعہ144 کا نفاد ماورائے قانون اقدام کیا گیا ہے، اس سے قبل 8 مارچ کودفعہ 144کا نافذ کیا گیا تھا جبکہ 8مارچ کے اقدام سے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی شہادات کاواقعہ رونما ہوا، دفعہ 144کے نافذ سے سیاسی طور پرعدم استحکام پیدا ہوگا۔پی ٹی آئی کی دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریلی کا شیڈول پی ایس ایل روٹ سے مختلف رکھا گیا ہے ،دفعہ144 کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور پولیس کوکسی بھی غیرقانونی اقدام سے روکا جائے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/PTI-approaches-ECP-against-Section-144-in-Lahore-ahead-of-election-rally-1200x480.jpg)