آج لاہور میں پھڈا ہوا تو لوگ۔۔۔۔شیخ رشید نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)پھٹ چکی ہے،انتخاب میں نہیں احتساب میں جائے گی،رات ڈراونا خواب دیکھتے ہیں،صبح دفعہ 144 لگا دیتے ہیں،آج اگر لاہور میں پھڈا ہوا تو لوگ پھٹ پڑیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے،پہلے عمران خان کو قاتل کہا پھر درویش ظل شاہ کے ایکسیڈنٹ کا بیانیہ بنایا،درویش ظل شاہ کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کر دے گی،حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے،پولیس ہمدردیاں تبدیل کرتے ہوئے عدت کے دن بھی پوری نہیں کرتی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب معافی مانگ کر بھاگنے اور لندن میں 4 سال ہاوس ریسٹ رہنے سے پاکستان میں اصولوں کے لیے جیل جانا قابل افتخار ہے، 15 دن تو کیا نوازشریف رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) سے تو معاہدہ دور کی بات ہے،ابھی دوست ملکوں سے خیرات اور زکوة بھی نہیں ملی،امریکہ کی تنہائی اور چین کی کامیابی خطے میں بڑی خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ نانی اور بلو رانی کہتی ہے میچ اس وقت کھیلیں گے جب پلیئر اور امپائر ان کے ہوں گے،فیصل آباد میں نانی کے لیے 30 گاڑیوں کا پروٹوکول اور امریکہ میں بلورانی کی شاہ خرچیاں بچت سکیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں