انگلش بلے باز بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کا لند ن میں کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہو گیا۔
پاکستان ٹائم نے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ انگلش رگبی ٹیم کا فرانس کیخلاف میچ دیکھنے کیلئے کاونٹی کمبریا میں واقع اپنے گھر سے لندن کے سفر کے دوران کنگز کراس سٹیشن پر بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہوگیا، بین سٹوکس نے سفر کے دوران اپنا بیگ چوری ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کیخلاف سیریز، شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بین سٹوکس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کنگس کراس ریلوے سٹیشن پر جس نے میرا بیگ چوری کیا، میں امید کرتا ہوں کہ میرے کپڑے آپ کیلئے بہت بڑے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں