کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کی کارروائی میں مارے جانے والے 2 مبینہ دہشت گرد نوجوانوں کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والے افراد کے اہلخانہ منظر عام پر آگئے۔شہر قائد میں شارع فیصل پر فلاحی ادارے کے سرد خانے کے باہر اہل خانہ نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے گزشتہ روز منگھو پیر کے قریب ہونے والے سی ٹی ڈی مقابلے کو جعلی قرار دیا۔لواحقین نے شارع فیصل پر ریسکیو آفس کے باہر سڑک پر دھرنا دیا اور انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا۔لواحقین نے شارع فیصل پر ریسکیو آفس کے باہر سڑک پر دھرنا دیا اور انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت اریاد اللہ اور عبدالوحید کے ناموں سے ہوئی جبکہ مارا جانے والا اریاد اللہ پولیس آفس پر حملے میں ملوث تھا۔سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے گئے نوجوانوں کے والد نے الزام عائد کیا کہ ہمارے دونوں بچوں کو پولیس نے جعلی مقابلے میں مارا، عبدالوحید نے مفتی کورس مکمل کیا ہے۔اہل خانہ کے مطابق مارا گیا آریاد اللہ حافظ قرآن تھا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/CTD-incounter-in-karachi-1200x480.jpg)