اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی درخواست ضمانت کی فوری استدعا مسترد کردی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا نے کچھ دیر قبل توشہ خانہ کیس میں گرفتاری روکنے اور مقامی عدالت کے وانٹ کی منسوخی کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست دائر ہونے کے بعد چیف جسٹس نے عمران خان کے وکلا خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری کو اپنے چیمبر میں طلب کیا۔بعد ازں چیف جسٹس نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فوری سماعت سے معذرت کرتے ہوئے اسے کل کیلیے مقرر کرلیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر ، شبلی فراز ، فیصل جاوید کمرہ عدالت میں موجود تھے۔اس سے قبل سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی عدالت عدالت عالیہ جانے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دئیے گئے ہیں ، کچھ دیر بعد سماعت کا امکان ہے، اسد قیصر ،شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ شعبلی فراز کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود ہوں۔ امپورٹڈ حکومت وارنٹ گرفتاری کیلئے آہ و لشکر لے کر لاہور زمان پارک میں نہتے کارکنان پر ظلم و جبر کر رہی ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/islamabad-high-court-imran-khan-bail-1200x480.jpg)