وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور زمان پارک میں اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لئے موجود ہے،زمان پارک میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کارکنان کے مابین تصادم بھی جاری ہے،جس کے بعد اب وفاقی دارلحکومت میں بھی پولیس کو اچانک ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی جارہی ہیں اور اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں