لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل(آئی جی)پنجاب پولیس کو طلب کر لیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائردرخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست فواد چوہدری نے اپنے وکیل خواجہ طارق رحیم کے توسط سے دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آنسو گیس شیل سے انسانی بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں،زمان پارک کے لوگ شیلنگ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں،عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ کی تعمیل میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی،جیسا فلموں میں دیکھا زمان پارک ویسا وار زون بن چکا ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے خواجہ طارق سے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست ہے۔جس پر وکیل خواجہ طارق نے جواب دیا کہ وہ درخواست وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے لیے ہیں۔عدالت نے چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب کو سوا 3 بجے تک عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/lahore-high-court-call-IG-Police-and-chief-sec-1200x480.jpg)