عمران خان کی گرفتاری؟وفاقی اور صوبائی حکومت نے تہلکہ خیز فیصلہ کر لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کی اتحادی وفاقی اور صوبائی نگران حکومت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل کے میچ میں سکیورٹی خدشات کے پش نظر وفاقی اور صوبائی حکومت کا عمران خان گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ زمان پارک سے عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوگی، عمران خان کی گرفتاری سے کارکنان مشتعل ہو سکتے ہیں، اور کارکنان لا اینڈ آرڈر کے حلات مشکل بنا کر سڑکیں بند کر سکتے ہیں۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کا محاصرہ کیا جائے گا اور عمران خان کے گھر کا محاصرہ پی ایس ایل میچ تک جاری رہے گا۔دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں زمان پارک اور کینال روڑ سے واپس روانہ ہوگئی ہیں اور پی ٹی آئی کارکنان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں کارکنان سجدہ شکر کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں