آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید عہدے سے فارغ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل(آئی جی)گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق آئی جی گلگت و بلتستان محمد سعید وزیر کو عہدے سے بر طر ف کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا سے گریڈ 20 کے افسر علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا تھا کہ زمان پارک میں گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کرتے ہوئے پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو زخمی کیا جا رہا ہے،پنجاب پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے اور انھیں آرڈرز ہیں کہ اسلحہ کسی اہلکار کے پاس نہیں ہو گا مگر دوسری طرف جتھوں اور گلگت بلتستان فورس کا استعمال کرتے ہوئے پنجاب پولیس پر حملے کیے جا رہے ہیں اور ان کی رٹ چیلنج کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں