شوکت ترین کی والدہ کا انتقال،نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟تفصیلات آگئیں

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کی والدہ کی نماز جنازہ 16مارچ بروز بدھ صبح 11بجے خالد مسجد کیولری گراونڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کرگئیں۔ سینیٹرشوکت ترین کی والدہ کی نمازِ جنازہ کل صبح 11 بجے لاہور میں خالد مسجد کیولری گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔سابق وزیر خزانہ کی والدہ کے انتقال پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ شوکت ترین 2008 سے 2010 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر خزانہ رہے،اس کے بعد دسمبر 2021 میں انہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ دیا گیا۔شوکت ترین مارچ 2018 سے سینیٹ کے رکن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں