عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج، تحریک انصاف کے زیر حراست رہنماوں اور کارکنوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

راولپنڈی(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کے کیس میں نامزد تمام ملزمان کو سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے بری کردیا ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کے مطابق تھانہ وارث خان راولپنڈی میں درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری صداقت علی خان نے کی۔سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمے میں سابق ایم این اے راشد شفیق، سابق اراکین پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی سمیت 40 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ( ایف آئی آر) کے مطابق کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال داخل کرایا گیا، پولیس اہلکاروں کی کوئی ایم ایل سی پولیس فائل کا حصہ نہیں بنائی گئی۔عدالت کا کہنا تھا کہ پیش کئے گئے ملزمان کو نامعلوم ملزم کی جگہ نامزد کیا گیا ہے، عدالت میں پیش کئے جانے والے 2 ملزمان نابالغ بھی ہیں، ملزمان کیخلاف کوئی ایسا ثبوت نہیں جو جرم میں ملوث ہونے کا جواز پیدا کرے۔ عدالت نے گرفتار 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا بھی مسترد کرتے ہوئے درج مقدمے میں نامزد و گرفتار تمام ملزمان کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں