لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ کارکنوں کے آنے پر پولیس ٹیم واپس چلے گئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے جیل روڈ پر واقع ان کے کلینک کے باہر ڈاکٹر یاسمین راشدکی گاڑی کو روک لیا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی ،تاہم ڈاکٹر یاسمین راشد نے گاڑی اندر سے بند کر لی اور پولیس کو کہا کہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ دکھائے جائیں پھر ہی وہ گرفتاری دیں گی ۔اپنی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت گاڑی بند کرکے اندر موجود تھی، مجھے نہیں بتایا جارہا ہے کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس میری گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں ۔دوسری طرف ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل روڈ پر ہی واقع دفتر میں واقعہ کی اطلاع کردی جس پر بھاری تعداد میں پی ٹی آئی کارکن اور رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کلینک کے باہر پہنچ گئے ،اس موقع پر زلفی بخاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے بعد پولیس وہاں سے روانہ ہو گئی ۔سینکڑوں کارکنوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو قافلے کی صورت میں جیل روڈ پر واقع دفتر میں لائے اور شدید نعرے بازی کی ۔ڈاکٹر یاسمین ارشد کا کہنا تھا کہ علی بلال کے کیس میں باقاعدہ ضمانت لے چکی ہوں لیکن انہوں نے تماشا بنایا ہوا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/333308507_123749337192191_2161047731118957427_n-1200x480.jpg)