پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو دہشت گرد قرار دے دیا ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لئے عدالتیں رات گئے بھی لگتی ہیں اور صبح بھی لگ جاتی ہیں جبکہ عوام کیلئے تو عدالتیں 12 بجے ہی بند ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیان ویڈیو لنک پر ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا، ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ کام نہیں ہوگا، تین بار کے وزیراعظم کو پیش ہونے کیلئے مجبور کیا گیا، طالبان کا تھریٹ تھا اس کے باوجود سیکیورٹی ہٹا لی گئی، نواز شریف بغیر سیکیورٹی کے عدالتوں میں پیش ہوئے۔عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کا سالوں ضمانت کا کیس نہیں لگتا تھا، شاہد خاقان عباسی کی چھ ماہ تک ضمانت منظور نہیں ہوئی، یہ دوسروں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو بھول گئے ہیں، یہ مریم نواز کا مذاق اڑایا کرتے تھے، مریم نواز کہتی تھیں میرے والد کو خطرہ ہے تو یہ مذاق اڑاتے تھے۔عابد شیر علی نے عمران خان کی بات چیت کی آفر پر جواب دیا کہ دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/336602271_524928629813881_7167887170583254473_n-1200x480.jpg)