لاہور ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو انتخابی نشان کرسی آلاٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پہلا انتخابی نشان پڑھائی والی (کرسی میز) تھا،جسے تبدیل کروانے کے لیے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دی گئی تھی۔جس کو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے آج پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو انتخابی نشان (کرسی) آلاٹ کر دیا ہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب اور کے پی کے سمیت آئندہ جنرل اور ضمنی انتخابات (کرسی) کے نشان سے لڑے گی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/333846053_758483135582194_5652576386278853031_n-1200x480.jpg)