صحافت کرنے والے 3 اساتذہ نوکری سے برطرف

کراچی(سٹاف رپورٹر)سیکریٹری تعلیم سندھ اکبرلغاری نے صحافت کرنے والے 3 اساتذہ کو نوکری سے برطرف کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شہر قائد میں ایسے درجنوں اساتذہ کا انکشاف ہوا ہے جو تنخواہ تو محکمہ تعلیم سے لیتے ہیں تاہم بچوں کو پڑھانے کی بجائے ”صحافت “ کو بطور شعبہ اپنائے ہوئے موجیں لوٹ رہے ہیں ،صوبائی محکمہ تعلیم سندھ نے ایسے ہی تین اساتذہ کو رنگے ہاتھوں پکڑتے ہوئے نوکری سے برطرف کردیا ہے ۔ سیکرٹری تعلیم سندھ کی جانب سے برطرف ہونے والے اساتذہ میں ایک شکارپور اور دو کا تعلق کراچی کے لیاری اور صدر کے علاقوں سے ہے،برطرف ہونے والے اساتذہ میں برکت علی، محمد امین حسین اور حسنین علی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں